چلاس میں کارروائی کے دوران 5 سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق

873

گلگت بلتستان کے شہر چلاس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5 سی ٹی ڈی اہلکار جاں بحق ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ریسکیو 1122 نے آر ایچ کیو اسپتال چلاس منتقل کر دیا ہے۔ شہید اہلکاروں میں، انسپکٹرسہراب، سپاہی جنید علی، سپاہی شکیل، سپاہی اشتیاق اور سپاہی غلام مرتضی شامل ہیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں اظہار اللہ اور بشارت نامی شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سب انسپکٹر نبی جان، سپاہی شکر، سپاہی ہدایت کریم، سپاہی شان اور سپاہی محمد علی شامل ہیں۔

 چلاس واقعہ پر شہریوں نے ایس پی ہاؤس کے باہر احتجاجی دھرنا دے دیا موقف اپنایا کہ سی ٹی ڈی پولیس گلگت نے غلط معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی، واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ کردیا۔

گورنر گلگت بلتستان نے رونئی واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ، زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبعی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی ۔