دودھ،چینی،آٹا،گوشت،پیاز آلو سمیت سبزیاں مہنگی ہوگئیں

127

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)چینی کی قیمت نے شہریوں کے منہ کا ذائقہ کڑوا کردیا۔ایک ہفتے میں 2 روپے 52 پیسے فی کلومہنگی ہوکر 87 روپے 84 پیسے فی کلو پر جا پہنچی۔20 کلو آٹے کے تھیلے پر پانچ ، دس نہیں اکٹھے 34 روپے بڑھ گئے، آلو 64 روپے کلو پر پہنچ گیا۔ پیاز کی قیمت بھی 4 روپے فی کلو بڑھ گئی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ۔