حکومت نے ملک کو بحرانوں  کے دلدل میں پھنسا دیا ‘ رانا ثنا اللہ

269

لاہور (نمائندہ جسارت ) ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں، اس نے ملک کو دلدل میں پھنسا دیا ہے،حکومت انتقام کی آگ میں جل رہی ہے، نیب حکومت کے ہاتھ میں ایک ہتھیار ہے جو مخالفین کے خلاف استعمال ہو رہاہے، یہ انتقام اب مزید زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔