پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا صدر منتخب

1410

نیویارک:پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل کا متفقہ طور پر صدر منتخب کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اس اہم عہدے پر چھٹی دفعہ منتخب ہورہاہے،اقتصادی اور سماجی کونسل اقوام متحدہ کا ایک اہم ادارہ ہے،پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقتصادی اور سماجی کونسل کی صدارت  کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقوں میں محصور اقوام پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔

منیر اکرم نے اپنے پہلے خطاب میں اقتصادی اور سماجی کونسل کے بطور صدر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسین تک  تمام ممالک  کی رسائی ہماری ترجیحات میں شامل ہوگی، کورونا کے عالمی معیشت، ممالک کی ترقی اور صحت پر اثرات اہم مسئلہ ہے۔

ا پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ دنیا کو اس وقت کئی مسائل درپیش ہیں،

پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے عالمی اقتصادی وژن کو مزید فروغ دے گا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی تاریخ میں صرف 2 سفارتکار ایک سے زیادہ بار اس اہم عہدے پر رہ چکے ہیں،منیراکرم اس سے پہلے 2005 میں بھی اقتصادی اور سماجی کونسل کے صدر رہ چکے ہیں۔