حکومت نے سرکاری ٹی وی   کاخسارہ عوام پر ڈال دیا

862

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100روپے کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی کابینہ سے بذریعہ سرکولیشن پی ٹی وی کی فیس میں 65 روپے کا اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے،جس کے بعدصارفین پر سالانہ 21ارب روپے کا اضافی بوجھ آگیا ہے۔

پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اربوں روپے کے خسارے کا بوجھ عوام پر ڈال کر لائسنس فیس بڑھانے کی تجویز دی تھی جو منظور کرلی گئی ہے، پی ٹی وی کی فیس ماہانہ بجلی کے بلز میں لگا کر وصول کیے جاتے ہیں۔