بھارت نے پاکستان کا جاسوس غبارہ پکڑ لیا

593

نئی دہلی: بھارتی پولیس نے ایک بار پھر مضحکہ خیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے پولیس نے پاکستانی جاسوس غبارہ پکڑنے کا دعویٰ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں ضلع شری گنگانگر کے مٹیلی راٹھن تھانہ علاقہ میں ایک کھیت میں مبینہ طور پر پاکستان کی جانب سے آیا ہوا کھلونا نما غبارہ برآمد کیا گیا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ کھلونا بنانے والی کمپنی کا کوئی کوڈ نمبر ہو، غبارہ پر پاکستان کا چاند تارہ کا نشان بھی ہے، پولیس نے غبارہ ضبط کرلیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ غبارہ نما کھلونا تقریباً دو فٹ لمبا اور ایک فٹ چوڑا ہے، پلاسٹک سے بنے اس غبارہ پر پی آئی اے (پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز) کے ساتھ نیچے کی طرف انگریزی میں کچھ مشکوک قسم کے نمبر لکھے ہیں۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ غبارہ سرحد پار سے ہوا کے ذریعہ ادھر آیا ہے، غبارہ میں فی الحال کچھ مشتبہ نہیں ہے، اس سلسلے خفیہ ایجنسی بھی معاملے کا پتہ لگا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی پولیس نے  ایک کبوتر پکڑنے کا دعویٰ کیا گیا، جس پر شک تھا کہ اسے پاکستان نے جاسوسی کے لیے خاص تربیت دی ہے۔