بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ سے 2خواتین زخمی

461

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرل (ایل او سی)پر بلا اشتعال فائرنگ سے 2خواتین زخمی ہوگئیں۔

پاک فوج کی ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نےرکھ چکری اور بروھ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں 2خواتین زخمی ہوگئیں، جن کو فور طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے رواں سال 1697 بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں،بھارتی فوجیوں کی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا۔