کوروناوائرس؛ انگلینڈ ٹیم کا دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان

491

بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ بھارت ملتوی ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

انگلش میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے مابین 3 ٹی 20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز رواں سال سمبر میں شیڈول ہے ، انگلش کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ موجودہ صورتحال میں انگلینڈ کا بھارت آنا ممکن نہیں لگ رہا جس کا باقائدہ اعلان بھی جلد متوقع ہے۔

دوسری جانب آفیشل کا کہنا تھا کہ  انگلینڈ کی ٹیم اگلے سال بھارت آکر کھیل سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنا سالانہ کیلنڈر تشکیل دینے میں مسائل کا سامنا ہے جس پر مشاورت کیلئے اجلاس جمعہ کو ہوگا۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت میں کورونا کیسز کی بہتات کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ اے ٹیم بھارت بجھوانے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد یہ سیریز اب ممکن نہیں رہی۔