پی ایس ایل2020 کے ٹکٹس کی واپسی جاری

245

لاہور(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ 2020 کے ٹکٹس کی واپسی شروع ہوگئی ہے اور لوگ شہری مقرر کردہ کورئیر سینٹر پر اصلی ٹکٹ دکھانے کے بعد پیسے وصول کر رہے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث جو میچ نہیں ہو سکے تھے ان کے ٹکٹس خریدنے والوں کو رقم واپس کی جا رہی ہے۔ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کے لیے کورونا ایس او پی پر عملدرآمد کرایا جا رہا ہے۔ٹکٹوں کی واپسی کا پہلا مرحلہ پانچ اگست تک جاری رہے گا اور دوسرا مرحلہ 6 سے 29 اگست تک جاری رہے گا۔ پہلا مرحلہ پیر کوشروع ہوا جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے بغیر شائقین کے منعقد ہونے والے 5 میچز اور 29 فروری کو راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے نہ ہونے والے میچ کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے۔ پہلے روز مجموعی طور پر 9 ہزار 181 ٹکٹ واپس ہوئے اور ان ٹکٹوں کی مجموعی قیمت ایک کروڑ 9 ہزار 50 روپے بنتی ہے۔دوسرے مرحلے میں ملتوی ہونے والے پلے آفس اور فائنل کے ٹکٹوں کو ری فنڈ کیا جائے گا۔ پی سی بی ملتوی ہونے والے میچز نومبر میں کرانے کا ارادہ رکھتا ہے اور ری شیڈول ہونے کی صورت میں ان میچز کے ٹکٹ از سر نو فروخت کیے جائیں گے۔