پیٹرول بحران تحقیقاتی کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا

144

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر قائم پیٹرول بحران تحقیقاتی کمیٹی نے تحقیقات کے لیے مزید وقت مانگ لیا، کمیٹی کو 10جولائی تک تحقیقات مکمل کرنے کا وقت دیا گیا تھا جبکہ کمیٹی کی رپورٹ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مصنوعی قلت سے پیٹرول بحران پیدا کرنے کی تحقیقات کے لیے قائم کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کمیٹی کو 10جولائی تک تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم کمیٹی کی جانب سے مزید وقت طلب کرنے کے بعد اب تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خا ن کو پیش کی جائیگی۔