روپالی پولی ایسٹر کے منافع میں 70.83 فیصد کمی

175

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گزشتہ مالی سال 2020ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران روپالی پولی ایسٹر لمیٹڈ (آر یو پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 70.83 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2019-20ء کے دوران کمپنی کو 14 ملین روپے کی خالص آمدن ہوئی ہے جبکہ اس سے گزشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران روپالی پولی ایسٹر لمیٹڈ 48 ملین روپے بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا تھا۔