جیکب آباد، اسلم شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثا کا احتجاج

122

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) اسلم شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر آٹھویں روز بھی ورثا کا ریلوے پھاٹک بند کرکے احتجاج، سخت نعرے بازی۔ جیکب آباد میں اسلم شاہ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ورثا کی جانب سے آٹھویں روز بھی ریلوے پھاٹک ٹیکنیکل کالج کے قریب دھرنا دے کر روڈ بلاک کردیا گیا۔ احتجاج میں شامل خواتین اور بچوں نے پولیس کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ دن دہاڑے بس اسٹینڈ کے قریب بھرے بازار میں اسلم شاہ کو مسلح افراد قتل کرکے باآسانی فرار ہوگئے اور پولیس کھڑی تماشا دیکھتی رہی۔ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ پولیس اور اے آئی جی نوٹس لیں۔