ملک میں کورونا سے مزید 74 اموات، مجموعی تعداد 5197 ہوگئی

490

ملک میں کورونا وائرس تاحال بے قابو، 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 74 اموات ہوگئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول (این سی او سی) کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار 869 جب کہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 197 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ایک لاکھ 56 ہزار 700 مریض صحت یاب ہوگئے۔

اسلام آباد میں 14 ہزار 23، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 658، آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 564 ہوگئی۔

اسی طرح صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 3 ہزار 836، پنجاب 86 ہزار 556، خیبر پختونخوا 30 ہزار 78 اور بلوچستان میں 11 ہزار 157 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 24 ہزار 211 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے کورونا کے مزید 2 ہزار 521 کیس رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 15 لاکھ 62 ہزار 638 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔