وزیراعظم سے راجا بشارت کی ملاقات بلدیاتی انتخابات ودیگرامور پر گفتگو

127

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہپنجاب کا نیا بلدیاتی قانون منظور ہونے سے حقیقی تبدیلی کا خواب پورا ہوگا،وفاقی حکومت گڈگورننس کے لیے پنجاب حکومت سے تعاون جاری رکھے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بنی گالہ میں وزیر قانون پنجاب راجا بشارت سے ملاقات میں گفتگو کے دوران کیا۔ملاقات میںپنجاب کی صورت حال، آئندہ بلدیاتی انتخابات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت اور وزارت قانون کی کارکردگی کو بھی سراہا۔وزیر قانون پنجاب راجا بشارت نے وزیراعظم کو وزارت کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تمام محکمے،ادارے پی ٹی آئی ویژن کے مطابق عوام کی خدمت جاری رکھیں۔اس موقع پرصوبائی وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ پنجاب حکومت مفاد عامہ کی قانون سازی پر بھرپورتوجہ دے رہی ہے، کرونا کے خلاف جنگ کو بھی پنجاب میں قانونی تحفظ فراہم کیاگیا ہے،حکومت وزیراعلیٰ کی قیادت میں کرپشن پرقابو پا کر ترقی ممکن بنا رہی ہے۔