نیپال میں بارش اور تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک‘ 30 لاپتا

392
نیپال: بارش کے نتیجے میں پل ٹوٹ کر گر گیا ہے‘ تودے گرنے کے مقام پر لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال میں شدید بارش اور تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 30 لاپتا ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق پوکھارا کے علاقے میں 3مختلف مقامات پر تودے گرے، جن سے 7افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ علاقہ دارالحکومت کٹھ منڈو سے 200کلومیٹر مغرب کی طرف واقع ہے۔ پوکھارا کے شمال کی طرف واقع 2دیہات بھی تودے گرنے سے مکمل تباہ ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کئی علاقوں میں تودے گرنے کے باعث سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور امدادی ٹیموں کو جائے وقوع تک رسائی میںشدید مشکلات کا سامنا ہے۔