بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام کو 25 برس بیت گئے

364
ازمیر (ترکی): سربوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام کی یاد میں منعقد کردہ تقریب میں تُرک اور بوسنیائی حکام شریک ہیں

سرائیوو (انٹرنیشنل ڈیسک) بوسنیا میں سربوں کے ہاتھوں سربرینتسا قتل عام کو 25 برس مکمل ہوگئے۔ 25سال قبل سرب فورسز نے ہزاروں بوسنیائی باشندوں کو ہلاک کر دیا تھا، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔ دوسری جانب جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے وڈیو لنک کے ذریعے کوسووو اور سربیا کے رہنماوں سے بات چیت کی۔