پاکستان میں اقلیتوں کو تمام  حقوق حاصل ہیں ‘طاہر اشرفی

277

لاہور(نمائندہ جسارت) پاکستان میں اقلیتوں کو تمام حقوق حاصل ہیں ، آئین پاکستان مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کا محافظ ہے۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر درالافتاء پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔ آئین پاکستان میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے حقوق کو واضح کر دیا گیا ہے۔