ٹڈی دل کے خاتمے کیلیے 26 ارب  روپے درکار ہیں‘ فخر امام

142

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جہاز، گاڑیاں، سپرے اور دوسرا ضروری سامان خریدنے کے حوالے سے 26 ارب روپے درکار ہیں، یہ رقم نیشنل ایکشن پلان 2 کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان کی این ایل سی سی آمد پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔