قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے راشد لطیف میدان میں آگئے

325

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کھیل ہاکی کی بحالی کے لیے سابق اسٹار کرکٹر راشد لطیف میدان میں آگئے۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور کھلاڑیوں کو ڈٹ کر ٹریننگ کرنے کی تلقین کی۔راشد لطیف نے کہا کہ جدید دور میں کامیابی کے لیے فزیکل فٹنس اہم ہے، پاکستان ہاکی کی کامیابیاں دنیا کے لیے مثال ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان ہاکی نے دنیا کے بڑے اسٹار کھلاڑی پیدا کیے ہیں، امید ہے نوجوان کھلاڑی ہاکی کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم خواجہ جنید کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن فائیو اے سائیڈ ایونٹ کا پلان کررہی ہے، فائیوایسائیڈ کے انعقاد کے لیے ہمیں اسٹیڈیم کھلنے کا انتظار ہے۔