لبنان: معاشی بحران کے باعث کرنسی کی قدر کم‘ ڈالر کے لیے طویل قطاریں

321
لبنان: شہری مقامی کرنسی کے بدلے ڈالر خریدنے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان میں کرنسی کی قدر میں غیرمعمولی کمی کے بعد شہریوں نے امریکی ڈالر کے حصول کے لیے ایکسچینج بیورو کے باہر لمبی قطاریں لگالیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق لبنانی پاؤنڈ کی قدر میں کمی کے بعد لبنان میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔ چند روز قبل 61 سالہ شہری نے اپنی معاشی صورت حال سے دلبرداشتہ ہو کر بیروت میں گولی مار کر خودکشی کرلی تھی۔ واضح رہے کہ لبنان میں اقتصادی بحران کے دوران خودکشی کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔ غیر مستحکم کرنسی کی وجہ سے اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اچانک اضافہ ہونے کے باعث شہری مزید مہنگائی سے خوف زدہ ہیں اور انہوں نے گھروں میں راشن بھرنا شروع کردیا ہے۔