معمولات زندگی بحال ،احتیاط لازمی کرنا ہوگی‘ڈاکٹر فیصل

142

اسلام آباد (اے پی پی) فوکل پرسن برائے کورونا ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک میں کوویڈ19 پر قابو پانے کی مؤثر کوششوں کے ساتھ شہریوں نے معمولات زندگی دوبارہ شروع کردیئے ہیں تاہم ابھی محتاط رہنے کی زیادہ ضرورت ہے، مہلک وائرس کے کیسز میں اضافہ خارج از امکان نہیں۔ سرکاری ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لوگوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیے بالخصوص عیدا لا ضحی کے موقع پر اور بھی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔