عید الاضحیٰ پر وباپھیلنے کاخدشہ ہے، شبلی فراز

774

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہےکہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو عید الاضحیٰ پر وباپھیلنے کاخدشہ ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے  سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کورونا کی روک تھام کیلئے موجودہ حکومت کی حکمت عملی بہت کامیاب رہی،ابتدا میں پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کیلیےصرف 2 لیب موجود تھیں،آج پاکستان میں کورونا ٹیسٹ کے لیے 129 لیب موجود ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کے زمینی حقائق دیکھ کر کورونا سے متعلق حکمت عملی اپنائی، عمران خان نےعید الاضحیٰ اپنے گھر پر منانے کافیصلہ کیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دیگر ممالک کےمقابلے میں کورونا وباسےپاکستان بہت کم متاثر ہوا،کورونا وائرس سےنمٹنے میں این سی او سی نے موثر کرداراداکیا، وفاقی کابینہ کوکورونا وبا سے متعلق تفصیلی طور پرآگاہ کیاگیا۔

سینیٹرشبلی فراز کا کہنا تھا کہ معاشی نقصانات کے باوجود ٹیکس فری بجٹ پیش کیا،تمام مشکوک لائسنس پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور میں جاری ہوئے،پی آئی اے کےجعلی لائسنس والے28پائلٹس کونوکری سےنکال دیاگیاہے۔