عالمی وبا کو شکست دینے کیلئے مل کرکاوشیں کرنا ہوں گی، شبلی فراز

416

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کوروناوباکاعزم وہمت سےمقابلہ کرنےکی برطانوی کاوشوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وبا کو شکست دینے کیلئے مل کرکاوشیں کرنا ہوں گی۔

اسلام آبا دمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کوانتہائی قدرکی نگاہ سےدیکھتاہے، پاکستان ،برطانیہ میں مختلف علاقائی وعالمی معاملات پرہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہ اکہ کوروناصورتحال پربرطانیہ کی حکومت اورعوام کےساتھ اظہاریکجہتی کرتےہیں، کوروناوباکاعزم وہمت سےمقابلہ کرنےکی برطانوی کاوشوں کوسراہتے ہیں ، کورونا عالمی وبا ہے، اسے شکست دینے کیلئے مل کرکاوشیں کرنا ہوں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوروناسےعوام کی حفاظت،معاشی مشکلات سےبچانےکی حکمت عملی پرکاربندہیں، ملک میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کارگر ثابت ہورہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےترقی پذیرممالک کےقرضوں میں ریلیف کیلئےخصوصی کاوشوں کاآغازکیا،خوشی ہے جی 20 ممالک قرضوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے نمایاں کرداراداکررہےہیں۔