نامعلوم طیاروں نے ترکی کا ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا

928

طرابلس: لیبیا میں نامعلوم جنگی طیاروں نے ترکی کے ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  لیبیا کے الوطیہ فضائی اڈے پر نامعلوم جنگی طیاروں نے بمباری کی جس سے بیس میں موجود ترک فوج کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی  لیبیا میں تسلیم شدہ حکومت (جی این اے) کے مخالف گروپ لیبنیئن نیشنل آرمی کے کمانڈر حفتر نے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ فوجی اڈے پر حملہ نامعلوم جنگی طیاروں نے کیا لیکن  حملے کی ذمہ دار جنرل حفتر اور ان کی مددگار عسکری فورس پر ہی عائد کی جا رہی ہے۔

واضح رہے ترکی لیبیامیں جاری خانہ جنگی کے خلاف فوجی آپریشن کررہا ہے جبکہ امریکا اور روس لیبنیئن حکومت کے مخالف گروہ  کو مسلح کرنے میں مصروف ہیں۔

 یاد رہے کہ لیبییئن حکومت کا کہنا ہے کہ ترک ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ کرنے میں لیبنیئن نیشنل آرمی کا ہاتھ ہے۔