مقبوضہ کشمیر میں مزید 2 شہید،برہان وانی کا یوم شہادت تجدید عہد کے طور پر منانے کا فیصلہ

551

سری نگر/مظفرآباد(خبرایجنسیاں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔تازہ واقعہ جنت نظیر وادی کے ضلع کولگام میں پیش آیا۔بھارتی فوج نے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا جس پر اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا۔کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے قابض بھارتی فوج کے ظلم و بربریت پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے نوجوانوں کو دہشت گرد ثابت کرنے کی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا۔ادھر حزب المجاہدین جموں وکشمیر برہان وانی کے چوتھے یوم شہادت پر8 جولائی کویوم تجدید عہد کے طور پر منائے گی، اس سلسلہ میں تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین شمشیرخان کی زیر صدارت
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کے شہید وانی کے چوتھے یوم شہادت کو یوم تجدید عہد کے طور پر منانے کے لییپروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔ شمشیرخان و دیگر نے آزادی کے لیے جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کیا اور اس بات کے عزم کا اظہار کیا کہ بھارت سے جموں کشمیر کی آزادی تک جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔