ملک بھرمیں کورونا سے مزید93ہلاک‘3ہزار سے زاید نئے مریض

278

اسلام آباد(صباح نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد4 ہزار 712 ہو گئی اور 2لاکھ 28ہزار 274افراد متاثر ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹے میں 93افرادکورونا کے باعث جاں بحق ہوئے اور3ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں میں 4 ہزار 736 مریضوں نے کورونا کو شکست دی اور 25 ہزار 527 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 29 ہزار 830 افراد صحت یاب ہو
چکے ہیں، 2419 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار 721 ہو گئی جبکہ پنجاب میں 80 ہزار 297 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 27 ہزار 506، بلوچستان میں 10 ہزار 717، اسلام آباد میں 13 ہزار 292، آزاد جموں و کشمیر ایک ہزار 160 اور گلگت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 536 ہو گئی ۔کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں 34، بلوچستان میں 122، گلگت میں 28، اسلام آباد میں 130، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 2، پنجاب میں ایک ہزار 844 اور سندھ میں ایک ہزار 459 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آنے والے دنوں میں پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ متوقع ہے۔