قومی ٹیم آج ڈربی شائر روانہ ہوگی ، پہلا پریکٹس میچ کل کھیلا جائے گا

256

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ووسٹر میں 14 روز کے قرنطینہ کے دوران انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز کھیلیں گے۔ پاکستان ٹیم نے 2اور3 جولائی کو ٹریننگ کرنے کے بعد گزشتہ روز آرام کیا قومی کھلاڑی ووسٹر میں 14 روز کے قرنطینہ کے دوران انٹرا اسکواڈ وارم اپ میچز کھیلیں گے۔پہلا پریکٹس میچ آج جبکہ دوسرا 11 جولائی سے شروع ہوگا۔میچ کا آغاز صبح11بجے ہوگا۔7 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم 3 گھنٹے پر مشتمل ٹریننگ سیشن میں شرکت کریگی۔ یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔8 جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم 3,3 گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔9جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم 3,3 گھنٹوں پر مشتمل 2 ٹریننگ سیشنز میں شرکت کرے گی۔ یہ سیشنز مقامی وقت کے مطابق صبح 10 اور دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔10جولائی کو3 گھنٹے پر مشتمل اختیاری ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوگا۔ یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ 11جولائی کو قومی کرکٹ ٹیم کا 2 روزہ انٹراسکواڈ میچ کا انعقاد ہوگا میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا،13جولائی کو پاکستان کرکٹ ٹیم ڈربی روانہ ہوگی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہاکہ کھلاڑیوں کو بہتر حالت میں دیکھ کر بہت اچھا لگا، امید ہے سیریز میں کرکٹرز اچھا کھیلیں گے۔ وقار یونس نے کہا کہ ووسٹر میں جونہی کرکٹرز کے کویڈ 19 ٹیسٹ منفی آئے سب کرکٹرز نے فوری طور پر ٹریننگ کا آغاز کر دیا کیونکہساڑھے 3 ماہ سے گرائونڈ میں نہیں جا سکے تھے۔ وقار یونس نے کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ کھلاڑی بڑی بہتر حالت میں ہیں اور انہوں نے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے، اگرچہ وہ کھلاڑیوں سے مل نہیں سکتے تھے لیکن مختلف طریقوں سے کھلاڑیوں سے رابطہ رکھا اور ان کی رہنمائی جاری رکھی۔انہوں نے کہا کہ پہلی امید تو یہی ہے کہ کووڈ 19 ختم ہو گا اور صورتحال نارمل ہو جائے گی لیکن اگر وائرس لمبا چلا تو ہو سکتا ہے کہ آئی سی سی کو گیند چمکانے کے لیے کوئی اور طریقہ بھی تلاش کرنا پڑے۔