جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہلخانہ کو نوٹس وصول نہ ہونے پر سرکاری رہائش گاہ پر چسپاں

232

اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ کے حکم پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہلخانہ کو جاری کیا گیا نوٹس تین بار وصول نہ ہونے پر سرکاری رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت عظمیٰ نے ایف بی آر کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس کے فیصلے میں ان کے اہل خانہ کو 7 روز کے اندر نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایف بی آر نے تین بار جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہل خانہ کو نوٹس جاری کیا لیکن وصول کرنے سے ا نکار پر قانون کے مطابق مذکورہ نوٹس کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو نوٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کے پتے پر بھیجنے کا حکم دیا تھا۔