پاکستان کا مغربی سرحد کھولنے کا فیصلہ

716

اسلام آباد: پاکستان نے مغربی سرحد 5جولائی سے کھولنے کا فیصلہ کیاہے،گبد، مند ، کٹا گر اور چیدگی کے بارڈر ز کھولے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نےبارڈرز کھولنے کا  نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بارڈرز کو صرف تجارتی مقاصد کے لیے کھولا جارہاہے،بارڈرز پورا ہفتہ کھلیں رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اطراف کے بارڈرز کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر بند کیے گئے تھے تاہم اب بورڈرز کو تجارتی مقاصد کے لیے کھولا جارہاہے۔