کورونا وائرس: امریکا نے 100 وینٹی لیٹرز پاکستان کو فراہم کردیے

537

امریکا نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے پاکستان کو مزیر وینٹی لیٹرز فراہم کردیے۔

پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانہ کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے پاکستان کو مزید 100 وینٹی لیٹرز فراہم کردیے ہیں۔

امریکا نے 100 وینٹیلیٹرز پاکستان کو فراہم کردیے، ترجمان امریکی سفارت خانہ

امریکا کی جانب سے 100 وینٹی لیٹرز کی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان سے سے وینٹی لیٹرز کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا۔ جب کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے امریکا اب تک پاکستان کو 27 ملین ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔

یہ بھی خیال رہے کہ امریکا نے پاکستان کو کُل 80 لاکھ ڈالرز کی امداد کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔