ملکی سلامتی کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا، سول و عسکری قیادت کا عزم

564

اسلام آباد: ملکی سول و عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کی سلامیت کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل مجاہد انور، نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور وزیردفاع پرویز خٹک نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملکی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،جب کہ کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

قومی قیادت کی جانب سےپاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ ناکام بنانے پرقانون نافذ کرنیوالےاداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں سول و عسکری قیادت نے اتفاق کیا کہ ملکی سالمیت کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا،پاکستان اپنے ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان اپنے ہمسایوں کے ساتھ پرامن تعلقات کا خواہاں ہے۔

اجلاس کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر نوٹس لے۔