لاہور کے تاجروں کا آج سے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان

86

لاہور( آن لائن) اندرون شہر کے تاجر رہنماؤں نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو معیشت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے 3 جولائی سے بند مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کر دیا۔اسمارٹ لاک
ڈاؤن کے باعث اندرون شہر کی بند مارکیٹوں کے تاجر رہنماؤں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ان کا کاروبار تباہ ہورہا ہے لہٰذا فوری طور پر مارکیٹوں کو کھولا جائے۔