کورونا سے مزید78ہلاک‘ 4ہزار نئے مریض

102

اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 22,128 ٹیسٹ کیے گئے، 4,339 نئے کیس، 78 اموات رپورٹ ہوئیں، ایکٹو کیس1,08,642، مجموعی کیس 2,17,809 اوراموات 4,473 ہوگئیں اور 1,04, 694 متاثرہ افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی طرف سے جاری اعداد وشمارکے مطابق گzشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 8ہزار201، پنجاب میں7ہزار996، کے پی کے میں2 ہزار 397، بلوچستان میں780، گلگت بلتستان میں46، آزاد جموں کشمیرمیں 300 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 694 مریض مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں کوئی مریض وینٹیلیٹرپر نہیں ہے۔