جاپان: پیدل چلتے ہوئے فون کے استعمال پر پابندی

488

ٹوکیو: حکومت جاپان نے دارالحکومت ٹوکیو کے قریبی شہر یاماٹو میں پیدل چلتے ہوئے فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق حکومت جاپان نے اپنے شہریوں کو کسیی بھی حادثے سے بچانے کیلئے پیدل چلتے ہوئے فون کے استعمال پر پابندی عائد کی ہے۔

جاپان میں پہلی مرتبہ اس قسم کی پابندی عائد کی ہے جس کا اطلاق فی الحال شہر یاماٹو میں کیا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن اور دیگر عوامی مقامات پر سائن بورڈ لگا دیا گیا ہے جس پر درج ہے کہ چلتے وقت سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی ہے۔ اپنے فونز اس وقت استعمال کریں جب آپ پیدل نہ چل رہے ہوں۔

جاپان میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق 95 فیصد ایسے افراد ہیں جن کی توجہ سکرین پر مرکوز ہونے کے باعث انہیں سامنے نہیں دکھائی دے رہا ہوتا جس کی وجہ سے حادثات میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نئے قانون کی خلاف ورزی پر جرمانہ یا سزا نہیں ہوگی اور اس کا مقصد چلتے ہوئے موبائل سکرین دیکھنے کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔