پاکستان اور بھارت میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

148

اسلام آباد (آن لائن) حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو پاکستان میں قید324 بھارتی قیدیوں کی فہرست حوالے کردی ہے جس میں270 ماہی گیر اور 54 سول قیدی شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق یہ اقدام پاکستان اور بھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت کیا گیا ہے جس پر 21 مئی 2008 کو دستخط ہوئے تھے جس کے تحت دونوں ممالک پابند ہیں کہ ہر سال بالترتیب یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کے ملک میں گرفتار قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کریں۔ بھارتی حکومت نے بھارت میں قید 362 پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کردی ہے جن میں 265 سول قیدی اور 97 مچھیرے شامل ہیں۔