سید منور حسن کورونا سے متاثر نہیں تھے ، مراد علی شاہ کی تردید

826

کراچی : وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا کہنا ہےکہ مجھ سے غلطی ہوئی سابق امیر جماعت اسلامی سید منور حسن کورونا سے متاثر نہیں تھے ، مجھے ابھی بتایا گیا۔

مراد علی شاہ نے کچھ دیر قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاتھا کہ کراچی کی تین معزز شخصیات کا انتقال کورونا وائرس کی وجہ سے ہوا ہے ، جن میں سید منور حسن ، معروف عالم دین اور جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم اور خطیب علامہ طالب جوہری کا بھی نام لیا تھا۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ مفتی نعیم خودمتاثر نہیں تھےلیکن ان کی ساری فیملی کوروناسےمتاثرہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل معزز شخصیات کے وبا سے متاثر ہونے کی کوئی مصدقہ اطلاعات نہیں تھی۔