سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

978

کراچی:ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر1لاکھ 5 ہزار100روپے ہوگئی۔ جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 17سو 15 روپے اضافے سے 90 ہزار 106 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 20 ڈالر اضافے سے 1777 ڈالر فی اونس ہے۔