کراچی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ شروع

954

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے جب کہ منڈی میں عیدا لاضحیٰ پر قربانی کے لیے جانوروں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکے ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کرایا جائے گا جب کہ منڈی میں سماجی فاصلے رکھنا اور ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث کراچی میں مویشی میڈیاں لگانے کا فیصلہ منسوخ کردیا تھا۔ بعدازاں سخت ایس او پیز کے تحت شہر میں منڈیاں لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ترجمان مویشی منڈی کا بتانا ہے کہ منڈی میں 5 لاکھ جانوروں کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ منڈی ایک ہزار ایکڑ پر لگائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص منڈی کے داخلی گیٹ پر سنی ٹائز کرنے سے رہ جاتا ہے تو اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ واپسی گیٹ پر جاکر خود کو سینی ٹائز کروائے۔

ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کا ضرور خیال رکھیں۔