دنیا بھر میں کورونا سے اموات 4 لاکھ 66 ہزار سے متجاوز

87

نیویارک، لندن، میڈرڈ، میونخ، ماسکو (صباح نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد4لاکھ 66ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 89 لاکھ 15ہزار ہو گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 21 ہزار9 سو سے بڑھ گئی۔ امریکا میں 23 لاکھ30 ہزار سے زاید افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ برازیل میں کورونا سے اموات کی تعداد 50 ہزار سے زاید ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد10لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ روس
میں کورونا سے اموات کی تعداد 8 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 76ہزار سے بڑھ گئی۔بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 13ہزار 2سو سے بڑھ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 11ہزار سے زیادہ ہو گئی۔