ممتاز عالم دین مفتی نعیم کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

1760

جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم اور معروف عالم دین مفتی محمد نعیم کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نماز جنازہ معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں اہم شخصیات ، شہریوں اور مدارس کے طلبا کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مفتی نعیم کو جامعہ بنوریہ میں ان کےوالد کے پہلو میں دفن کیا جائیگا۔

مفتی نعیم کاگزشتہ شب حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال ہو گیا تھا،مرحوم کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھاے۔ ان کا بائی پاس آپریشن بھی ہو چکا تھا۔

ہفتے کی شام طبیعت خراب ہونے جب انہیں کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تو اسی دوران جہاں فانی سےکوچ کرگئے۔

مفتی محمد نعیم 1958 میں کراچی میں پیدا ہوئےاور 62 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملے۔