کورونا: احتیاط اور علاج

3217

ڈاکٹر خالد مشتاق
زلزلہ کے جھٹکے کم یا زیادہ شدت کے ہوں۔ انسان ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔ زلزلہ سے محفوظ رہنے کے لیے مضبوط عمارتیں، پل بنائے جاتے ہیں۔ اگر زلزلہ کی شدت زیادہ ہو اور وہ زیادہ دورانیہ کا ہو تو پرانی کمزور عمارتیں گرجاتی ہیں یا بہت زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ مضبوط عمارتیں اور پل کم متاثر ہوتے ہیں۔ دنیا میں پائے جانے والے وائرس میں بھی زلزلہ کی طرح ہوتے ہیں۔ طاعون کی وبا spanish Flu، 1918ء میں، خسرہ، فلو، بہت سی وائرل بیماریاں ہیں۔ جو وائرس کے ذریعے پھیلی ہیں۔ سانس کے ذریعے پھیلنے والے اکثر وائرس کا دنیا میں اب تک کوئی تریاق Antiviral موثر دوا نہیں۔ انسان ان وائرس کے سامنے ایسے ہی ہے جیسے زلزلہ کے سامنے انسان بے بس ہوجاتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ زلزلہ کی اطلاع ہوتی ہے تو کہتے ہیں گھر سے باہر کھلی جگہ پر رہیں نقصان پہنچنے کے امکانات کم ہیں۔ سانس سے پھیلنے والے وائرس مثلاً COVID-19 یا کورونا کی وبا کا خطرہ ہو تو کہتے ہیں کہ گھر کے اندر رہیں۔ وائرس کے لگنے کے امکانات کم ہوں گے۔ زلزلہ کی مثال کو سامنے رکھ کر ہم باآسانی کورونا کو سمجھ سکتے ہیں۔ جسم جتنا مضبوط ہوگا کورونا وائرس سے اتنا کم متاثر ہوگا۔ نوجوانوں میں عام طور پر قوت مدافعت زیادہ ہوتی ہے اس لیے وہ اگر کورونا سے متاثر ہو بھی جائیں تو زیادہ مسائل کا شکار نہیں ہوتے لیکن سب سے خطرناک بات جو کورونا وائرس کی ہے وہ یہ ہے کہ نوجوان یہ وائرس اپنے بزرگوں یا خواتین کو باآسانی منتقل کردیتے ہیں اور وہ شدید بیماری کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس لیے ڈاکٹرز یہ ہدایت کرتے ہیں اللہ کے واسطے اپنے بزرگ والدین، نانا، دادا، نانی، دادی، خاندان کے دو بڑے افراد کو بچانے کے لیے احتیاط کریں۔ آپ کی وجہ سے یہ بزرگ بیمار ہوگئے تو ڈبل نقصان ہوگا۔ بزرگ کی صحت کا اور آپ ساری عمر ذہنی پریشانی میں رہیں گے۔ والدین بزرگوں کو میری وجہ سے شدید بیماری ہوئی۔ کورونا کی وبا کے شروع ہونے سے اب تک میرے 50 سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ صرف ایک مریض کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ وہ بھی صحت یاب ہو کر گھر آگئے۔ ان کو کورونا کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا تھا۔ گھر پر ہی تقریباً 99 فی صد مریضوں کا علاج ہوسکتا ہے۔ ہم نے گھر پر مریضوں کو رکھا۔ مریضوں کو ٹیلی فون پر، Whatsap ویڈیو پر دیکھتے رہے اور وہ صحت یاب ہوگئے۔ میرے اب بھی 2 درجن مریض اس طرح ٹیلی فون پر زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 8 مریض آکسیجن پر ہیں۔ ان میں 2 کی آج ختم ہوگئی اب بغیر آکسیجن بالکل ٹھیک ہیں۔ مریضوں کو گھر پر یہ ہدایات دی گئیں۔
-1 اپنے آپ کو کمرے میں الگ رکھیں۔ اگر کمرہ الگ نہیں تو دور چارپائی پر مریض لیٹیں۔
-2 ماسک ہر وقت باندھیں۔ مرد مریض اپنے چہرے کے بال کم کرلیں تا کہ ماسک چہرے کے ساتھ چپک جائے۔ اگر ماسک چہرے پر نہیں چپکے گا تو تیماردار کے بیمار ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔ یہی احتیاط مریض کا خیال رکھنے والا کرے ماسک اچھی طرح چہرے سے چپکا کر رکھے۔
-3 باتھ روم کا نلکا، بیڈ اور دیگر اشیا کو بلیچ والے پانی سے واٹر گن کے ذریعے صفائی کرتے رہیں۔
-4 کورونا کے مریض کو کھانسی ہوتی ہے، گلا خراب، منہ کا ذائقہ، بو کا احساس یہ علامات ہیں۔ فوراً ٹیسٹ کرائیں یا الگ کمرے میں رہیں۔
مریض کے جسم میں کورونا وائرس داخل ہو کر جو خرابیاں پھیلاتا ہے ان خرابیوں کے لیے Antioxidant غذا کا کہا۔
مثلاً ہمارے مریض کھانسی وغیرہ کے لیے۔ یہ استعمال کرتے رہے۔ ادرک کا قہوہ دن میں 3 مرتبہ، لیموں، شہد ڈال کر۔ لیکن ذیابیطس والے صرف لیموں ڈال سکتے ہیں۔ دار چینی اور چھوٹی الائچی کی دودھ والی چائے 2 مرتبہ، لہسن اور پیاز کا استعمال کریں۔ پودینہ کی بھاپ گرم پانی میں ڈال کر لیں، پودینہ سلاد کے طور پر استعمال کریں۔ اگر مریض کو معدے میں مسئلہ نہ ہو تو ہرا دھنیا یا لہسن کی چٹنی کم مرچ کے ساتھ بہترین Antioxidant غذا ہے۔ (see references roslaunch) ڈسپرین کی گولی آدھی روزانہ یا Tal Aslave 75 2 روزانہ ایک ماہ تک لینا ہے۔
(see references roslaunch) مریض کو الٹا، اوندھا لیٹنا ہے۔ کمر اوپر اور سینہ پیٹ نیچے اس طرح سانس میں آسانی ہوتی ہے۔ سانس میں مشکل ہو تو pulse oximeter انگلی پر لگا کر آکسیجن چیک کریں۔ 94 سے کم ہو الٹا لیٹیں اور پھر بھی کم ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔ ہم نے مریضوں کو بتایا تھا کہ ایک 2 لٹر تک آکسیجن لیں اور پھر فون کرلیں۔
کچھ مریضوں کو پروفیسر ڈاکٹر سہیل اختر کے مشورہ سے علامات کے مطابق اسٹیرائڈ بھی دیے اور وہ بہتر ہوگئے۔ آج کل بی بی سی کی رپورٹ سننے کے بعد لوگ خود دوا لے رہے ہیں۔ بہت خطرناک ہے۔ خود نہ لیں، نہ ہی یہ کوئی نئی دوا ہے۔ پاکستانی ڈاکٹرز یہ دوا پہلے سے استعمال کررہے تھے، مریض کی حالت کے مطابق کس کو کتنی، کب دینی ہے اور کب نہیں دینی، یہ فیصلہ ڈاکٹر کرے گا۔ مریضوں کے چند سوالات میں آپ کو بتاتا ہوں۔
کیا COVID-19 کا ٹیسٹ ضروری ہے۔ اگر خوشبو، بدبو کا فرق نہ ہو، ذائقہ غائب، بخار، کھانسی، گلا خراب وغیرہ ہو تو فوراً isolate (الگ ہوجائیں) کئی مریض ایسے ہیں جو اسپتال میں VOVID-19 کا ٹیسٹ کروانے لائن میں لگے اور وہاں سے کورونا کا انفیکشن لے آئے۔ کورونا کے بارے میں یاد رکھیں۔ جتنا زیادہ کورونا کے وائرس کی تعداد ہوگی اور تنگ جگہ ہال میں زیادہ وقت 15 منٹ سے زیادہ رہیں گے امکانات بڑھ جائیں گے۔
کورونا کا ٹیسٹ کے بارے میں بتائیں؟
ٹیسٹ مثبت آئے یا نہ آئے اصل اہمیت علامات کی ہے۔ اگر ایک مرتبہ ٹیسٹ مثبت آئے تو دوبارہ کرانے کی اہمیت نہیں۔ وائرس 11 دن کے بعد جانا شروع کرتا ہے۔ 14 دن کے بعد چلا جاتا ہے۔ اگر دوبارہ ٹیسٹ کرائیں تو 15 دن بعد بھی مثبت آجاتا ہے۔ کیا دوبارہ انفیکشن ہوگیا ڈائو میڈیکل یونیورسٹی کی پیتھالوجسٹ ڈاکٹر فرخ ابوحازم نے بتایا کہ یہ PCR ٹیسٹ ہوتا ہے۔ ناک سے جو مواد لیتے ہیں اس میں موجود وائرس کے RNA کی موجودگی کا مطلب ہے ٹیسٹ مثبت ہے۔ لیکن 15 دن بعد بھی کرائیں تو مثبت ہونے کا مطلب ہے وائرس کے ٹکڑے۔ RNA کے ٹکڑے ہیں۔ یہ وائرس کی Dead Body کے ٹکڑے ہیں۔ جسم کو ان سے نقصان نہیں ہوتا۔ اس کا مطلب انفیکشن نہیں ہے۔
کورونا وائرس جسم کے کس حصے کو نقصان پہنچاتا ہے؟ سانس کیوں پھولتی ہے؟ کورونا وائرس سانس کی نالی کے ذریعے پھیپھڑوں تک پہنچتا ہے۔ آکسیجن کے جسم میں داخلے کے راستے کو بلاک کرتا ہے۔ خون کی نالیوں کو زخمی کرکے ان میں گڑھے بناتا ہے۔ خون آکسیجن لے کر جسم کے مختلف حصوں تک پہنچاتا ہے۔ ہیموگلوبن لوہے کی مال گاڑی ہوتی ہے اس کو نقصان پہنچاتا ہے وہ صرف سوزوکی جتنی آکسیجن لے جاسکتی ہے۔ ان وجوہات سے آکسیجن کی جسم میں کمی ہوئی ہے سانس پھولتا ہے۔ خون کی باریک نالیوں کے زخمی ہونے سے خون جمع ہو کر CLOT بن جاتے ہیں۔ جو دل میں جائیں تو دل کا دورہ، دماغ میں جائیں تو فالج، گردہ یا پھیپھڑوں کو تباہ کرسکتے ہیں۔ اس CLOT سے بچانے کے لیے ڈاکٹر ڈسپرین کی آدھی گولی دیتے ہیں۔ جو ڈاکٹر ایک ماہ سے زیادہ بھی دے سکتے ہیں۔
کورونا کے مریض کی اچانک حالت کیوں بگڑتی ہے؟
جب وائرس کے حملے کے جواب میں جسم کا دفاعی نظام بہت زیادہ ردعمل دیتا ہے تو بڑی تعداد میں سپاہی آتے ہیں جیسے ایک طوفان۔ اسے Cytokine Storm کہتے ہیں۔ اس کو قابو کرنے کے لیے ڈاکٹرز اسٹیرائڈ اور دیگر ادویات دیتے ہیں۔
اہم بات:
کورونا کے زیادہ مریض خون کی نالیوں اور Cytokine Storm کی وجہ سے مشکلات میں آتے ہیں۔ یہ ڈاکٹر سے رابطہ رکھ کر باآسانی حل ہوجاتا ہے۔ اس لیے pulse oximeter سے آکسیجن نوٹ کریں اور اپنے ڈاکٹر کو بتائیں۔ 94 سے کم نہیں ہونی چاہیے۔
زیادہ عمر کے افراد ذیابیطس کے مریض، بلڈ پریشر کے مریض کے لیے کیوں زیادہ مسائل ہوتے ہیں؟ وہ زیادہ کیوں احتیاط کریں؟ کیوں مسجد/ باہر نہ جائیں؟
جب انسان کی عمر زیادہ ہوتی ہے تو اس کی قوت مدافعت کم ہوجاتی ہے۔ خون کی نالیوں کی صحت بھی جوانی جیسی نہیں رہتی۔
ذیابیطس کے مریضوں اور ہائی بلڈ پریشر میں خون کی نالیوں میں کمزوری آجاتی ہے۔ وہ بہت نازک ہوجاتی ہیں۔ اس لیے کورونا وائرس اگر ایسے افراد کو ہوجائے تو زیادہ نقصان پہنچاتا ہے۔ دل کا دورہ، فالج، گردہ کو نقصان کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے بچنے کا آسان طریقہ ماسک پہننا، فاصلہ سے رہنا اور باہر جانے سے پرہیز کرنا ہے۔
کورونا اتنا خطرناک ہے تو خود بخود کیسے چلا جاتا ہے؟
دنیا میں ہر چیز کو ایک وقت کے بعد جانا ہے۔ نزلہ 5سے 7 دن میں چلا جاتا ہے۔ کورونا وائرس 11 دن بعد جانا شروع کرتا ہے۔ اور 14دن بعد مریض کا سو فی صد الگ رہنا ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے بعد زلزلے سے بچنے کے لیے جس طرح ہمیں immunity مضبوط کرنے کے لیے سبزیاں استعمال کرنے اور فاسٹ فوڈ، باہر کے کھانے سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے۔ (مضمون کی تیاری میں treditional chinese medicine کے ڈاکٹر حسنین اور AKUH کی ڈاکٹر فارعہ کے تعاون کے شکر گزار ہیں)
Refersen of Antioxidant Antiviral Food
www.thepharmajournal.com
Antibacterial and antioxidant Activity of green cardamom in food 2 protocol
ELSEVIER-Antioxidant activity of Cardamom Standy in Nitro modded 2008
Aschbach Religious Scout B.C Murcia
A.Butter J- Halliwell, Aruoma O.I
Antioxidant actions tymo Corvalol
(of gingerol zingoy)
Infornatonal Jounal of research in Pharmaceutical Sciences Arhls
Efficacy of garlic x onion against viruses
http://201.org/10-26452/igvps
by Neha sharma (Lady Shri Ram College)
for worcn unineity of dehi haghat collage
organo phosphorus comfarsed in ginger Find Onicon as Antiviral Present, Activity of Virus e Mast Cell-Jaural of TCM Fresh Gingelhas Antiviral Activity against human respiratory syncytial virus in humen respirator cell elsevier ncbi. national library of medicines and National institute of Health Antiviral/Anti inflammatory/ Anti Oxi and Activity of Men the as foetus in Respiratory Tract
Rresearch Pet Uses Corona 40% death of corona due to blood vessel problem blood clot with kidney damage/health attack/ brain swelling anglone sis foonation clemenlal.nodi.come
corona attacks to chain of hemoglobin chemrxivorg/artide by 110.wenzhong li huqan valre of repal pcr covid-19 attet recokeg helen branswell june 8, 2020
MIchel offer choline infections Dis.De/t Director University of Mindbota Center