افغانستان،مدرسے میں دھماکے سے 9 طلباء جاں بحق، 7 زخمی

330

شمالی افغانستان کے صوبہ تخار کے ضلع اشکمش کے ایک مدرسے میں ہونیوالے بم دھماکے کے نتیجے میں 9 طلباء جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی پولیس کے ترجمان عبدالخلیل عسیر نے بتایا کہ دھماکا ایک مارٹر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا جو کسی طرح مدرسے کے اندر لے جایا گیا تھا۔”

انہوں نے بتایا کہ دھماکہ دو پہر کے وقت ہوا جس میں 9 طلباء جاں بحق جبکہ 7 دیگر زخمی ہوگئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔

مزید تفصیلات فراہم کیے بغیرعہدیدار نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اب تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔