کورونا کو شکست دینے والے ملک نیوزی لینڈ میں 2 نئے کیسز رپورٹ

498

حال ہی میں عالمی وبا کورونا وائرس کع شکست دینے اور ملک میں تمام پابندیاں ختم کرنے والے ملک نیوزی لینڈ میں دو نئے کیسز سامنے آگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں برطانیہ سے آئی 2 خواتین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جہیں فوراً آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے قوم سے خطاب میں دعویٰ کیا تھا کہ نیوزی لینڈ کورونا وائرس سے بالکل پاک ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ایک اور مثال قائم کردی

وزیراعظم نے مقامی سطح پر کورونا کے حوالے سے لگائی گئیں تمام پابندیوں کو بھی ہٹا دیا ہے تاہم سرحدیں تاحال بند ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے مطابق برطانیہ سے آئی دونوں خواتین آپس میں بہنیں ہیں اور انہوں نے اپنے والدین کی تدفین میں شرکت کے لیے حکومت کو درخواست دی تھی جسے منظور کرلیا تھا۔

کورونا وائرس سے متاثرہ دونوں بہنیں 7 جون کو نیوزی لینڈ پہنچیں اور 13 جون کو انہوں نے ملک کے دارالحکومت ویلنگٹن میں اپنے والدن کی تدفین میں شرکت کی۔

نیوزی لینڈ آمد پر انہیں 5 دن ایئرپورٹ کے قرنطینہ سینٹر میں رکھا گیا مگر 13 جون کے بعد دونوں بہنوں میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں اور انہیں اہل خانہ سمیت آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں 1504 کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 22 اموات ہوچکی ہیں۔ ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1482 ہے۔