بجٹ 21-2020: تنخواہوں اور پنشن اضافہ نہیں ہوگا

855

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کےاجلاس میں  سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں  بجٹ کی منظوری دی ،  اجلاس مین فیصلہ کیا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ نہیں ہوگا تاہم گزشتہ سال کی سطح پر برقرار رہیں گی۔

قومی اسمبلی میں مالی سال 21-2020 کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا وزیر حماد اظہر بجٹ پیش کریں گے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی بجٹ کا حجم 7600 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھئیے: بجٹ 21-2020: وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس جاری

سود اور قرضوں کی ادائیگی کیلئے 3235 ارب روپے ، دفاع کیلئے 1402 ارب روپے جبکہ ٹیکس آمدن کی کیلئے  4950 ارب روپےجبکہ پنشن کیلئے 475 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں ۔

بجٹ تجاویز کے مطابق وفاقی وزارتوں اور محکموں کے لیے 495 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، وفاقی حکومت سبسڈی پر 260 ارب روپے خرچ کرے گی، وفاق کا ترقیاتی بجٹ 650 ارب روپے رکھا جائے گا۔

دوسری جانب آئی ایم ایف کی جانب سے تمام شعبوں پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں اضافے کا امکان ہے اور ان کے لیے جی ایس ٹی کی شرح بھی 17 فیصد سے بڑھانے کی تجویز ہے۔

واضح رہے کہ تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس میں کسی رعایت کا بھی کوئی  امکان نہیں ہے۔