بجٹ 21-2020: وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس جاری

802

اسلام آباد : وزیراعظم  عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری، کابینہ کی منظوری کے بعد بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔

قومی اسمبلی میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ 21-2020 پیش کیا جائیگا،  اسمبلی میں بجٹ حماد اظہر پیش کریں گے۔

مزید پڑھئیے: بجٹ 21-2020: وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کرلیا

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں  ہی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی  بار عالمی وبا کے دوران  بجٹ پیش کیا جارہا ہے۔