حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ

1038

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والےوفاقی کابینہ کےاجلاس میں حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کا اصولی فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز کی نجکاری کرے گی جبکہ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی مفاد کے ساتھ ساتھ مزدوروں کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔