کورونا: رواں مالی سال میں ملک کی معیشت کو 2600 ارب روپے نقصان کا اندیشہ

229

اسلام آباد (آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے رواں مالی سال2019-20 ء میں ملک کی معیشت کو 2600 ارب روپے نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جتنا معاشی نقصان ہو چکا ،آئندہ مالی سال میں بھی ملک کی معیشت سنبھالنا مشکل ہوگا۔اس لیے نئے بجٹ میں معیشت کو ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔کورونا کے باعث برآمدات شدید متاثر ہوئیں جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو900ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا رہے گا ۔