اسنیپ چیٹ نے امریکی صدر کی تشہیر روک دی

540

معروف سماجی رابطے کی سائٹ اسنیپ چیٹ نے امریکی صدر ٹرمپ کی تشہیر روک دی۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کی جانب سےنسلی فسادات کو بڑھاوا دینے اور نسل پرستی کے حق میں بولنے کی پاداش میں اسنیپ چیٹ نے مذکورہ اقدام اٹھایا۔

گزشتہ 10 دنوں سے امریکا بھر میں سیاہ فام جارج فلائڈ کے قتل کے خلاف امریکا سمیت یورپ بھر میں مظاہرے ہورہے ہیں جبکہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کا بھی ٹرائل کیا جارہا ہے۔

ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور ملک میں بڑھتے نسلی فسادات سےمتعلق نا مناسب بیانات جاری کیے جس پر اسنیپ چیٹ نے ان کے بیانات کی تشہیر روکنے کا فیصلہ کیا ۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اسنیپ چیٹ کے ذریعے ایسے مواد کی تشہیر نہیں کریں گے جو لوگوں کوفسادات اور ناانصافی کی طرف مائل کرے۔ٹرمپ کے اب   بیانات “ڈسکور”پر نمایاں نہیں ہونگے۔

خیال رہے کہ اسنیپ چیٹ پر اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں ڈسکور فیچر اہم سیاسی، سماجی اور فنکاروں سمیت دیگرشعبوں سے تعلق رکھنے والے مشہور افراد کے مواد ازخود نمایاں کرتا ہے۔