اسپورٹس حلقوں کا سید منیر علی قادری کے لیے دعائے صحت کی اپیل

294

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے زون ایک کے سابق سیکریٹری سید منیر علی قادری جو گزشتہ 2ہفتوں سے بیمار ہیں ، اسپورٹس کے حلقوں کی جانب سے ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل ۔ کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر پروفیسر سید سراج الاسلام بخاری، کے سی سی اے کے توصیف احمد،شفیع کاظمی ،زون 2کے جمیل احمد،نوید محبوب، سینئر صحافی شاہد علی خان، ہاکی کمینٹیر ریاض الدین، کراچی امپائر ز ایسوسی ایشن کے جنید غفور، یو بی ایل اکیڈمی کے کوچ احتشام الدین اور دیگر نے پیغام میں کہا ہے کہ ہماری دعا ہے کہ منیر قادری جلد مکمل شفایاب ہوکر کھیلوں کے میدان کو آباد کریں اور اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں۔ اس موقع پر انہوں نے احباب سے ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ۔