پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کاپٹر مار گرایا

620

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فورسز کی ایک اورجاسوسی  کوشش  کوناکام بناتے ہوئے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہاکہ  پاک فوج نے ایل او سی پر  خنجر سیکٹرمیں ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ہے،بھارتی جاسوس ڈرون طیارہ 500میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

آئی اسی پی آر کے مطابق رواں سال گرایا جانے والا یہ 8واں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے۔